Banner

گزشتہ ماہ کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے جن میں 21 افراد کا قتل ذاتی دشمنی پر مبنی ہے‘ڈی آئی جی کوئٹہ

Share

Share This Post

or copy the link

ڈی آئی جی بلوچستان عمران شوکت نے کہا ہے کہ چار مئی کو کوئٹہ میں ایک واقعہ پیش آیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو واقعے کی تحقیقات کی روشنی میں تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا پولیس اہلکاروں کے رشوت لینے کے واقعے کی بھی تحقیقات کی تین پولیس اہلکاروں پر مقدمات بھی کئے گئے جن کے کیس چل رہے ہیں پولیس کے ناکے پر اگر پولیس روکے تو روک جائیں کوئٹہ شہر کے عوام سے اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اگر پولیس تعاون نہیں کر نا چاہتی ہیں تو پولیس ویب سائٹ کے آن لائن فورم اور 15 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرائی جائے 5 سالہ بچہ کو باعذت بازیاب کر کے ملوث خاتون کو بھی گرفتار کر لی گئی ایگل سکواڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات سامنے آرہی ہے ان کے خلاف اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے پیش کریں ورنہ پولیس اپنی طرف سے بھی کارروائی کرینگے ‘یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں ایس ایس پی عبدالستار ،ایس ایس غفور حسین ور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی آئی کوئٹہ نے کہا ہے کہ 4 مئی کو پودگلی چوک کے قریب مدد گار موبائل ہزارہ ٹاﺅن نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر کے ایک شخص جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت سفیر احمد ولد طاہر نصیر سکنہ سمنگلی روڈ کے نام سے ہوئی واقعہ کے خلاف ایک صاف وشفاف انکوائری عمل میں لائی گئی جس کی روشتی میں پولیس ملازمان اے ایس آئی راز محمد کانسٹیبل دلاور خان اور ڈرائیور عدنان ملزمان قرار دئے گئے اور ان کے خلاف سریاب تھانہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسری واقعہ جو یکم مئی کو ہوا اس پر بھی ڈی آئی جی کو شکایت موصول ہوئی ایگل سکواڈ سٹی کے ملزمان نے افتاب احمد نامی نوجوان سے رشوت طلب کی گئی نہ دینے پر اس نے مقتول پر فائرنگ کی گئی اور اس کو بھی شہید کیا گیا جس پر ہم نے انکوائری کمیٹی بنائی گئی اور تینوں پولیس ملزمان قصوار ٹھہرائے جس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لئے گئے انہوںنے کہا کہ اگر پولیس کے رویے کیخلاف آپ کو مسلہ ہے تو شکایت درج کروائیں پولیس اگر رشوت لے یا تنگ کرے اس کی وڈیو بنا کر بھیجیں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں دیکر عوام کی حفاظت کےلئے ہوتی ہے 5 سالہ بچہ مزمل اغواءہوا تھا باہر ملک سے ان کے اغواءبرائے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہم نے فوری طور پر کاروائی کرکے ایک خاتون کو گرفتار کیا،اور بچے کو بازیاب کیاگزشتہ ماہ کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے 23 میں سے 21 افراد کا قتل ذاتی دشمنی پر مبنی ہے تھریٹس موجود ہیں سیکورٹی کے سخت اقدامات کررہے ہیں گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس جاری ہوئے دہشتگرد اپنے طریقے بدلتے ہیں پولیس اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر بد عنوانی اور اختیارات کی ناجائز استعمال میں عام شہری وہو یاپولیس ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرینگے اس سلسلے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بد فعلی پھیلانے اور منشیات فروش آڈے اور لوگوں کے خلاف بھر پور کارروئی عمل میں لائی جائے گی ۔

گزشتہ ماہ کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے جن میں 21 افراد کا قتل ذاتی دشمنی پر مبنی ہے‘ڈی آئی جی کوئٹہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us