Banner

پولیس ویلفیئر فنڈ کی شفاف تقسیم، ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد

Share

Share This Post

or copy the link


دیر بالا:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پولیس ویلفیئر فنڈز کی شفاف تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد الیاس خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہ فیصل خان، ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان سمیت دیگر پولیس افسران اور کینسر و دیگر بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ اور ڈی آئی جی ویلفیئر کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔تقریب کے دوران 170 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ میں مجموعی طور پر 63 لاکھ روپے کے ویلفیئر فنڈز کے کراس چیکس تقسیم کیے گئے۔ ان میں میڈیکل امداد کی مد میں 37 لاکھ 60 ہزار روپے، اسکالرشپس کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سی پی چائلڈ کے لیے 6 لاکھ 90 ہزار روپے شامل ہیں۔ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور تمام ویلفیئر درخواستوں پر ہفتہ وار بنیادوں پر کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ مستحقین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے پولیس اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات شفاف انداز میں فراہم کی جاتی رہیں گی۔

پولیس ویلفیئر فنڈ کی شفاف تقسیم، ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us