Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلینوجوانوں کی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ پر توجہ دی جائے، شعیب نوشیروانیپاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں ضروری ہیں، کیس لاہورپی ای سی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نوجوان انجینئرز کے لیے دوسرا پرسنالٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: گھر میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقپی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیقسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلینوجوانوں کی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ پر توجہ دی جائے، شعیب نوشیروانیپاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں ضروری ہیں، کیس لاہورپی ای سی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نوجوان انجینئرز کے لیے دوسرا پرسنالٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: گھر میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقپی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیق

پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی بندش کا اعلان

پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی بندش کا اعلان
خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو منتقل کی جائے گی

امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی مرحلہ وار بندش کا اعلان کر رہا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو منتقل کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے بہتر استعمال کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اگرچہ ہماری پشاور میں موجودگی میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے، لیکن پاکستان میں ہماری پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی۔ ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ اپنے بامعنی روابط جاری رکھیں گے تاکہ معاشی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے، علاقائی سلامتی کو فروغ دیا جا سکے، اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

امریکی محکمہ خارجہ، پاکستان میں امریکی مشن اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود اپنے دیگر سفارتی دفاتر کے ذریعے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *