Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں،ڈی سی لورالائی

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) اور بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایف سی 53 ونگ کے میجر وقاص، میجر عرفان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نور علی کاکڑ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اختر محمد مندوخیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، بی اینڈ آر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ حکام نے جاری منصوبوں پر پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ BSDI کے فیز 1 اور فیز 2 کے تحت مختلف اہم منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جن میں گرلز ڈگری کالج میں فٹسال گراؤنڈ، سولر سسٹم کے ذریعے واٹر سپلائی اسکیم، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سہولیات کی بہتری، کٹوی موڑ تا باچا خان چوک فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ کی تعمیر، باچا خان چوک کی توسیع اور یادگار کی تنصیب، میونسپل کمیٹی کے سرکاری باغ میں ڈیجیٹل لائبریری (میل و فیمیل)، ویمن فٹسال گراؤنڈ اور جمنازیم شامل ہیں۔ اجلاس میں BSDI کے فیز 3 کے مجوزہ و جاری منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ فیز 3 کے تحت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی بحالی و توسیع، جدید اسٹریٹ لائٹنگ سسٹم کی تنصیب، پینے کے صاف پانی کی نئی اسکیموں کا آغاز، نکاسی آب کے نظام کی اپ گریڈیشن، اور تعلیمی و تفریحی سہولیات میں اضافہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ گرین ایریاز کے قیام، شجرکاری مہم اور عوامی پارکس کی بحالی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور عوام کو ترقیاتی ثمرات جلد از جلد فراہم کیے جائیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ افسران کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *