Banner

کوئٹہ جناح ٹاؤن میں مبینہ پولیس فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: کابلی گاڑی بھگانے پر جناح ٹاؤن میں مبینہ پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت :

جناح ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان سفیر جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سفیر نے سریاب کے علاقے سے ایک گاڑی حاصل کی تھی۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ جناح ٹاؤن کے ایریا میں گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی گئی، تاہم لواحقین نے پولیس کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد نوجوان کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے معذرت کی ہے۔

واقعے کے بعد تاحال جناح ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ذمہ داران موقع پر یا ہسپتال نہیں پہنچے، جبکہ متعلقہ حکام بھی واقعے سے متعلق باقاعدہ معلومات دینے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے پولیس پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ جناح ٹاؤن میں مبینہ پولیس فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us