Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیمری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمی

“معرکہ حق” قومی اتحاد اور عزم کی علامت ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ،۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ “معرکہ حق” محض ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ قومی عزم، حوصلے اور اتحاد کی ایک روشن علامت ہے جس نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا نہ صرف مو¿ثر اور بھرپور جواب دیا بلکہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جرات کے ساتھ وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف میدان جنگ کی نہیں بلکہ اس قوم کی جیت ہے جو ہر آزمائش میں یکجا ہو کر کھڑی ہوتی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “معرکہ حق” اس حقیقت کا مظہر ہے کہ پاکستان کا اصل سرمایہ اس کا اتحاد، اس کے اداروں کی مضبوطی اور عوام کا اپنے محافظوں پر غیر متزلزل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں سے لے کر ساحلی پٹی تک پوری قوم ایک صف میں کھڑی ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں متحد رہی

 

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ان کی دانشمندانہ، متوازن اور مو¿ثر قیادت نے قومی اتحاد کو مزید مضبوط کیا اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا وزیر اعلیٰ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف میدان جنگ میں دشمن کو مو¿ثر جواب دیا بلکہ قومی وقار اور دفاعی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر یہ امن عزت، برابری اور خودمختاری کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو آزمائشوں سے نکھرا ہے اور قربانیوں سے مضبوط ہوا ہے انہوں نے کہا کہ “معرکہ حق” پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد، عزم اور قربانی کا پیغام دیتا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی، استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مضبوط اور متحد رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *