Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریبپی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکاننوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحقبلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکاربلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیدہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئیخاموش واقعات، بلند صدائیںبیلفور اعلامیہ اور پہلی جنگِ عظیم: برطانوی سامراجی پالیسی اور عربوں سے فریبپی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکاننوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحقبلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار

گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار


میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنمنٹ مڈل اسکول میرواہ گورچانی کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہو گئی-گزشتہ شب ایک کلاس روم کی چھت کا پلستر اچانک زور دار دھماکے سے گر گیا-جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود متعدد ڈیسک ٹوٹ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق پلستر گرنے کی آواز اس قدر شدید تھی کہ رات کے سناٹے میں قریبی گھروں کے مکین خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔خوش قسمتی سے یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب اسکول بند تھا-تاہم اگر یہ حادثہ تدریسی اوقات میں پیش آتا تو معصوم طلبہ اور اساتذہ کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے تھے جس سے کسی بڑے سانحے کا خدشہ تھا۔مقامی شہریوں، والدین اور سماجی حلقوں نے اسکول کی خستہ حال عمارت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کی فوری بنیادوں پر مرمت اور بحالی نہایت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول میرواہ گورچانی کی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *