Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکمل

آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو نکالنے کیلئے ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ شروع کرنے کا اعلان

آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو نکالنے کیلئے ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ شروع کرنے کا اعلان
امریکا نیوٹرل ممالک کے جہازوں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پیر سے آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو نکالنے کے لیے عملی اقدام شروع کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے کے لیے اس عمل ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا نام دیا ہے اور کہا کہ ناکہ بندی میں نرمی دراصل ایک انسانی ہمدردی کا عمل ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے میں موجود کئی جہازوں پر خوراک اور ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث عملے کی صحت اور حفاظت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس مشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد غیر اعلانیہ پابندی اور امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ ایرانی حکام کو واضح طور پر آگاہ کیا جائے کہ امریکا نیوٹرل ممالک کے جہازوں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

تین ہفتوں سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امریکا میں پیٹرول کی قیمت 4.44 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے جو جنگ سے قبل 3 ڈالر سے بھی کم تھی جس کے باعث مہنگائی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *