Banner

باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں 8 جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کردیا گیا

Share

Share This Post

or copy the link

باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں 8 جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کردیا گیا

ہسپتال کے لئے کیتھ لیپ اور ایچ ایم آئی ایس منظور ہو چکے ہیں، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق باچاخان میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی صوابی میں 8 جدید آپریشن تھیٹرز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ممبر قومی اسمبلی شہران خان تراکئی تھے جنہوں نے باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ممبر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر طفیل محمد اور ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھیں۔ترجمان کے مطابق نئے آپریشن تھیٹرز میں 5 مین آپریشن تھیٹرز، 2 ایمرجنسی اور ایک لیبر روم شامل ہے، جو ہسپتال میں سرجیکل سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔افتتاح کے موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد معسود، میڈیکل ڈائریکٹر اور نرسنگ ڈائریکٹر نے مہمانوں کو جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے نئے آپریشن تھیٹرز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔وفد نے ہسپتال کی ایمرجنسی کے اوپر زیر تعمیر جدید لیبارٹری، مجوزہ کیتھ لیب کے لیے مختص جگہ، اور اینڈاسکوپی و برانکاسکوپی یونٹس کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ جدید لیبارٹری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ کیتھ لیب کی منظوری ہوچکی ہے اور اس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ مزید برآں، اینڈاسکوپی اور برانکاسکوپی کے لیے علیحدہ یونٹ مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ ایچ ایم آئی ایس جیسے اہم منصوبے پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ نئے آپریشن تھیٹرز کے قیام سے صوابی اور گردونواح کے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع پر شہرام خان ترکئی نے ہسپتال کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے اپنی جانب سے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور تمام جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے بتایا کہ صوابی کو ایک مکمل میڈیکل سٹی بنانے کے وژن پر کام جاری ہے جہاں ہر قسم کا علاج ایک ہی جگہ دستیاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے بھی زیر غور ہیں جن سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ باچاخان میڈیکل کمپلیکس نے کم وقت میں نمایاں ترقی کی ہے اور عوام کا اعتماد اس ادارے پر بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہسپتال صوبے کے بڑے طبی مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں سالانہ ہزاروں مریضوں کو صحت کارڈ کے تحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں 8 جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کردیا گیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us