Banner

روایتی حکمت اور جدید سائنسی تحقیق کا امتزاج صحت کے مسائل کا مؤثر حل ہے،پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری

Share

Share This Post

or copy the link

روایتی
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان، یونیسکو انعام یافتہ اور وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا ہے کہ ادویاتی پودوں کا پائیدار استعمال نہ صرف ماحولیاتی ضرورت ہے بلکہ عوامی صحت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی ماہرین، پالیسی سازوں اور محققین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روایتی حکمت اور جدید سائنسی تحقیق کے امتزاج کو موجودہ دور کے صحت کے مسائل کا مؤثر حل قرار دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں ادویاتی پودوں کے پائیدار استعمال، پالیسی سازی، تحفظ اور عوامی صحت پر اثرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کو خام مال برآمد کرنے والے ملک سے نکل کر ویلیو ایڈڈ ہربل فارماسیوٹیکل مرکز بننے کی ضرورت ہے تاکہ محفوظ، سستا اور مؤثر علاج عوام کو فراہم کیا جا سکےپروفیسر شنواری نے اس حوالے سے سائنسی توثیق، اخلاقی اصولوں کی پاسداری اور معاشی ترقی کو بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ نینو ٹیکنالوجی اور کلینیکل ٹرائلز کے ذریعے روایتی ادویات کی افادیت کو ثابت کیا جا سکتا ہے جبکہ مریضوں کی حفاظت اور شفافیت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا ہم آہنگ مستقبل تشکیل دینا ہوگا جہاں قدیم علم اور جدید سائنس مل کر انسانی صحت کے لیے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے بغیر دیرپا صحت کا حصول ممکن نہیں۔انہوں نے ICCBS، قرشی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے درمیان اشتراک کو ایک کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اشتراک سے تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط قائم ہوتے ہیں جو عوامی مفاد میں مؤثر نتائج فراہم کرتے ہیں۔آخر میں انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ روایتی اور جدید طب کے درمیان موجود خلا کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیں تاکہ پاکستان پائیدار صحت کے شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں کردار ادا کر سکے۔

روایتی حکمت اور جدید سائنسی تحقیق کا امتزاج صحت کے مسائل کا مؤثر حل ہے،پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us