Banner

غیر معیاری پانی اور جوس بنانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد واٹر پلانٹس اور 1 جوس فیکٹری سیل

Share

Share This Post

or copy the link

غیر معیاری پانی اور جوس بنانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد واٹر پلانٹس اور 1 جوس فیکٹری سیل

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری بوتل بند پانی کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد واٹر پلانٹس کو سیل کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نواں کلی، سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، پٹیل روڈ اور دیگر علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 یونٹس کی انسپکشن کی، جن میں 8 واٹر پلانٹس کو سربمہر کیا گیا۔ نواں کلی میں خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 واٹر پلانٹس بند کیے گئے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی خلاف ورزیوں پر مزید یونٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیل کیے گئے یونٹس میں زیادہ تر بغیر پروڈکٹ رجسٹریشن اور بی ایف اے لائسنس کے کام کر رہے تھے، جو بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انسپکشن کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ کئی واٹر پلانٹس میں ناقص صفائی، آلودہ پانی کے ذخائر، الجی زدہ ٹینکس، اور غیر معیاری فلٹریشن سسٹم استعمال کیا جا رہا تھا۔ علاوہ ازیں بوتلوں پر غلط یا غیر واضح لیبلنگ، تیاری و معیاد کی تاریخ درج نہ ہونا، اور مختلف برانڈز کے لیبلز کا غیر قانونی استعمال بھی پایا گیا جس سے صارفین کو گمراہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔مزید برآں بعض یونٹس میں ورکرز کے پاس حفاظتی لباس (PPE) موجود نہیں تھا ، لیبارٹری تجزیہ رپورٹس اور فلٹر تبدیلی کے ریکارڈز بھی فراہم نہیں کیے جا سکے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو بھی نظر انداز کیا جا رہا تھا۔سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ناقص مینگو جوس تیار کرنے والا ایک یونٹ بھی پکڑا گیا جہاں پراڈکٹ رجسٹریشن و دیگر دیگر قانونی تقاضوں و خوراک کی تیاری کے بنیادی فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری پانی اور خوراک کی تیاری عوامی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے جس کے پیشِ نظر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی یونٹس کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی واٹر پلانٹس اور خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی نشاندہی کریں اور فوری طور پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

غیر معیاری پانی اور جوس بنانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد واٹر پلانٹس اور 1 جوس فیکٹری سیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us