Banner

لائبریری کو علم و شعور کا مرکز بنانے کی کوشش جاری ہے، ساگر کمار

Share

Share This Post

or copy the link

 

ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے شہد عثمان کاکڑ کے پبلک لائبریری کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، لائبریری کی سہولیات کا جائزہ لینے اور عوام کو علم و ادب کی طرف راغب کرنے کے اقدامات کو مزید بہتر بنانا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر پی کے نیب کے صوبائی رہنما چیئرمین اللہ نور بھی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے لائبریری کے فروغ اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے خاندان کے دیگر افراد نے بھی لائبریری کے ماحول کو سراہا اور اسے علم کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو کتابوں سے جوڑنے کے لیے مزید پروگرامز، سیمینارز اور مطالعاتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے۔ اس کے علاوہ لائبریری میں جدید سہولیات جیسے ڈیجیٹل لائبریری اور انٹرنیٹ کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا تاکہ طلبہ کو تحقیق اور سیکھنے کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔آخر میں، ڈپٹی کمشنر نے لائبریری انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ علاقے میں علم و شعور کے فروغ کا مرکز بنے گا اور عوام بالخصوص نوجوان اس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

لائبریری کو علم و شعور کا مرکز بنانے کی کوشش جاری ہے، ساگر کمار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us