Banner

لائبریری کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ربابہ خان بلیدی

Share

Share This Post

or copy the link


وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں کتاب کی جگہ سطحی مصروفیات لے لیں، وہ اپنی شناخت اور درست سمت دونوں کھو دیتا ہے۔ کتابیں محض کاغذ کا مجموعہ نہیں بلکہ وہ روشن مینار ہیں جو اندھیروں میں منزل کا پتہ دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورِ جدید کے ڈیجیٹل انقلاب اور سکرین ٹائم میں بے پناہ اضافے کے باوجود کتاب کی اہمیت اور اس کے مطالعے سے وابستہ علم کی افادیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ مطالعہ کرنے والے افراد نہ صرف بہتر فیصلہ سازی کی قوت رکھتے ہیں بلکہ وہ پیچیدہ سماجی و معاشی مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کی زیادہ صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے میں لائبریری کلچر کو دوبارہ فعال کرنا اور عوامی سطح پر مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نسلِ نو کا رشتہ علم و حکمت اور تحقیق سے مضبوط کیا جا سکے۔ صوبے کی وسیع جغرافیائی حدود اور دور دراز علاقوں میں علم کی شمع روشن کرنے کے لیے کتابوں تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان اپنی قدیم تہذیب، لوک داستانوں اور علمی تاریخ کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے مقامی مصنفین کی تخلیقات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تحقیقات کے مطابق روزانہ محض 6 منٹ کا مطالعہ ذہنی تناو کی سطح کو 68 فیصد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کتابیں انسانی ہمدردی اور رواداری کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایک اچھی کتاب انسان کے اندر تنقیدی سوچ بیدار کرتی ہے جو اسے جھوٹی معلومات اور پروپیگنڈے سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ مطالعے کی عادت کو روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا ضروری ہے کیونکہ کتاب سے دوستی درحقیقت خود آگاہی، فکری آزادی اور ایک روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے۔

لائبریری کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ربابہ خان بلیدی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us