Banner

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان عوام کو معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، اور محدود وسائل کے باوجود شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں چمن پھاٹک تا کوئلہ پھاٹک بلیک ٹاپ روڈ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1.02 کلومیٹر طویل سڑک محض 76 دنوں میں مکمل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ اس پر 30 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ ہوئے، یوں منصوبے میں 2 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت بھی حاصل کی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے سے ایئرپورٹ روڈ، شہباز ٹاون، ماڈل ٹاون اور دیگر ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے اور شہر میں ٹریفک کے دباو میں واضح کمی آئے گی منصوبہ جدید معیار کے مطابق مکمل کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت میسر آئے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محض 76 دنوں میں اس اہم شاہراہ کی تکمیل حکومت کی موثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں لاگت کی بچت شفافیت اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی بہترین مثال ہے جبکہ اس سڑک کی تعمیر سے آمدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو ٹریفک مسائل سے ریلیف ملے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک روڈ کو ڈبل کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دی جائے گی روڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ماڈل ٹاون سے متصل دہشت گردی کے ایک حملے کے باعث سڑک بند رہی تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ بند شاہراہ کھولی جاسکے ، انہوں نے کہا کہ کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک سڑک کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ ملحقہ سڑک کو بھی 70 دنوں میں مکمل کرکے افتتاح کیا جائے گا انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو نے محدود وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، تاہم اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے حالات سب کے سامنے ہیں، ایسے میں امن و امان کے قیام کے لیے مربوط پلان پر کام جاری ہے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کا پیسہ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے انہیں ملاقات سے قبل آگاہ کیا تھا اور بعد ازاں بھی رابطہ کیا ملاقات میں دی گئی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جو لوگ تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں تو وہ اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت اور ذمہ داریوں کے مطابق کام جاری رکھے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کی امانت ایک ایک پائی عوام کی بہبود پر خرچ کی جائے گی گزشتہ مالی سال بھی بجٹ میں مختص ترقیاتی وسائل کا بروقت استعمال یقینی بنایا گیا تھا اور رواں سال بھی یہ تسلسل برقرار رکھیں گے بلوچستان کے عام آدمی کی بہبود کیلئے فلاحی منصوبوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان بھی موجود تھے۔

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us