Banner

پشاور میوزیم میں سووینئر شاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Share

Share This Post

or copy the link

پشاور میوزیم میں سووینئر شاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

یہ سووینئر شاپ نہ صرف ایک ثقافتی اقدام ہے بلکہ اسکا بنیادی مقصد اصلاح کے تصور کو فروغ دینا ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا اور محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک سے پشاور میوزیم میں سووینئر شاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب سعادت حسن (سیکرٹری ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا) تھے، جبکہ اس موقع پر ریحان گل خٹک (انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا) اور ڈاکٹر عبدالصمد (ڈائریکٹر جنرل آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا)، فیصل آمین گنڈاپور MNA بھی موجود تھے۔یہ سووینئر شاپ نہ صرف ایک ثقافتی اقدام ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد اصلاح (Correction) کے تصور کو فروغ دینا بھی ہے، جہاں قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کر کے انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سووینئر شاپ میں قیدیوں کے ہاتھوں سے تیار کردہ اشیاء، پینٹنگز اور دیگر مصنوعات رکھی گئی ہیں، جن کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا 30 فیصد حصہ قیدیوں کو بطور معاوضہ فراہم کیا جائے گا، جو ان کی حوصلہ افزائی اور بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ منصوبہ دو اہم سرکاری محکموں، یعنی محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان ایک مثالی اشتراک کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ثقافتی ورثے کے فروغ کے ساتھ ساتھ اصلاحی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔پشاور میوزیم، جو گندھارا تہذیب کے اہم ترین مراکز میں شمار ہوتا ہے، میں اس سووینئر شاپ کا قیام اس منصوبے کو ایک تاریخی اور ثقافتی اہمیت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف گندھارا تہذیب کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کیا جا رہا ہے بلکہ زائرین کو ایک منفرد اور بامعنی تجربہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔تقریب کے دوران مہمانوں نے اس اقدام کو ثقافت کے فروغ، بین المحکمہ جاتی تعاون اور قیدیوں کی اصلاح و بحالی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔تقریب خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اس مشترکہ کاوش کو سراہا۔

پشاور میوزیم میں سووینئر شاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us