Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں 25 سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص اچانک واپس گھر پہنچ گیا، مگر اس کی واپسی خوشی کے بجائے ایک پیچیدہ خاندانی بحران میں بدل گئی۔

ہنسا سنگھ نامی شخص برسوں قبل پراسرار طور پر غائب ہوگیا تھا۔ اہلِ خانہ نے طویل تلاش کے بعد جب کوئی سراغ نہ پایا تو اسے مردہ تصور کر لیا گیا۔ بعد ازاں اس کی اہلیہ وملہ کی شادی خاندان کی رضامندی سے ہنسا سنگھ کے چھوٹے بھائی سکھ سنگھ سے کر دی گئی، جن کے ہاں بچے بھی ہوئے اور زندگی معمول کے مطابق چلتی رہی۔

حالیہ دنوں اتر پردیش کے علاقے نارتھور میں ایک ذہنی طور پر پریشان حال شخص بھیک مانگتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی تو اس نے خود کو ہنسا سنگھ بتایا۔ یوپی پولیس نے پنجاب پولیس سے رابطہ کیا، جس پر اس کے اہلِ خانہ کو بلایا گیا۔

ابتدائی طور پر بدلتی شکل و صورت کے باعث بھائی بھی اسے پہچان نہ سکا، تاہم بچپن کی یادوں اور خاندانی باتوں کے دوران ہنسا سنگھ جذباتی ہو کر رو پڑا، جس کے بعد اس کی شناخت کی تصدیق ہو گئی۔

گھر واپسی کے بعد سب سے بڑا مسئلہ وملہ کے مستقبل کا بن گیا۔ ایک طرف اس کا پہلا شوہر 25 سال بعد واپس آیا تھا، جبکہ دوسری جانب وہ اپنے دیور سکھ سنگھ کے ساتھ گزشتہ 22 برس سے ازدواجی زندگی گزار رہی تھی اور بچوں کی ماں بھی تھی۔ بالآخر وملہ نے اپنے موجودہ خاندان کو ترجیح دیتے ہوئے ہنسا سنگھ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *