Banner

اسلام آباد میں امریکا سے مذاکرات، ایرانی وفد کا پہلا بیان سامنے آگیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ایرانی وفد کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آ گیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے مؤقف، منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، تاہم اعتماد حاصل کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں باقر قالیباف نے مذاکراتی عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایران نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا، مگر ماضی کے تجربات کے باعث مخالف فریق پر مکمل اعتماد ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق عملی اقدامات تجویز کیے، لیکن امریکا اس مرحلے پر ایران کا اعتماد جیتنے میں ناکام رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ فیصلے کرے۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتکاری کے ساتھ ساتھ دفاعی حکمت عملی کو بھی اہم سمجھتا ہے، اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

اسلام آباد میں امریکا سے مذاکرات، ایرانی وفد کا پہلا بیان سامنے آگیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us