Banner

ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لورالائی: قومی انسداد پولیو مہم (NID-اپریل 2026) کی تیاریوں کے لیے جامع تربیتی سیشن کا انعقاد
لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں قومی انسداد پولیو مہم (NID-اپریل 2026) کی کامیاب تیاریوں کے سلسلے میں یو سی ایم اوز (Union Council Medical Officers) اور ایریا انچارجز کے لیے ایک تفصیلی اور جامع تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس اہم اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور علی کاکڑ، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر فرحان، فوکل پرسن مختیار احمد سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران، یو سی ایم اوز اور پولیو ٹیموں کے ایریا انچارجز نے بھرپور شرکت کی۔تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو پولیو مہم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ماہرین نے مہم کی منصوبہ بندی، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی تعیناتی، ٹارگٹڈ بچوں کی درست نشاندہی، ڈیٹا کے اندراج اور ریکارڈ کی شفاف تکمیل کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل، خصوصاً دور دراز علاقوں تک رسائی، والدین کی آگاہی میں کمی اور ویکسین سے متعلق خدشات کے ازالے کے لیے مؤثر حکمت عملیوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران “ہر گھر تک رسائی” اور “ہر بچے کی ویکسینیشن” کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔ شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں اور فیلڈ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے جس کے لیے تمام اداروں، فیلڈ اسٹاف اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں نہایت اہم ذمہ داری نبھا رہی ہیں، لہٰذا وہ بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ مہم میں حصہ لیں اور ہر بچے تک پہنچنے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مستقبل کی نسل کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کی کارکردگی اور محنت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس تربیتی سیشن کے مثبت اثرات آئندہ پولیو مہم میں واضح طور پر نظر آئیں گے اور ضلع لورالائی کو پولیو فری بنانے کے ہدف کے حصول میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔

ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us