Banner

کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور حملے کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے گرد تعینات رہیں گے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا جا سکے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا کشیدگی کی صورت میں حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، اور یہ حملے ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج مکمل تیاری میں ہے اور آئندہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us