Banner

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس: وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراج تحسین

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ارکان نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب کاوشوں پر تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ اجلاس میں تمام کابینہ اراکین کو مٹھائی بھی پیش کی گئی اور یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ کابینہ ارکان نے بھی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں 10 اپریل کو دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مزید مذاکرات ہوں گے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس: وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراج تحسین

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us