Banner

چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: ناسا کے آرٹیمس 2 مشن کے خلا بازوں نے چاند کے مدار سے زمین کے طلوع ہونے کی شاندار تصاویر شیئر کی ہیں، جو زمین سے چاند کے طلوع ہونے کے مناظر کی طرح حیرت انگیز ہیں۔

اورین اسپیس کرافٹ میں سوار خلا بازوں نے چاند کے گرد چکر لگانے کے دوران زمین، چاند کی سطح اور سورج کو چاند کے پیچھے سے گزرتے ہوئے دیکھنے کے مناظر کی تصاویر کھینچی ہیں۔ یہ تصاویر خلا بازوں کی کھڑکیوں سے حاصل کی گئی تھیں۔

چاند سے زمین کے طلوع ہونے کی تصویر 1968 میں اپولو 8 کے خلا باز کی مشہور تصویر “ارتھ رائز” کی یاد دلاتی ہے۔ آرٹیمس 2 کے خلا بازوں نے چاند کے اس حصے کا بھی مشاہدہ کیا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔

چاند کے مدار میں خلا بازوں کا ناسا کمانڈ سے رابطہ تقریباً 40 منٹ کے لیے منقطع رہا۔ اب یہ چاروں خلا باز زمین کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں اور امریکی وقت کے مطابق 10 اپریل کی رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 اپریل کی صبح 5 بجے) اورین اسپیس کرافٹ بحرالکاہل میں سان ڈیاگو کے قریب اتریگا۔

اس مشن پر سوار پہلی خاتون کرسٹینا کچ نے کہا کہ “چاند کو اتنے قریب سے دیکھنا ایک جذباتی لمحہ تھا۔” ان کے ساتھی اور پہلے سیاہ فام فرد وکٹر گلوور نے بھی کھڑکی سے دیکھنے کے تجربے کو متاثر کن قرار دیا۔

آرٹیمس 2 مشن یکم اپریل کو شروع ہوا اور 6 اپریل کو چاند کے مدار پر پہنچا۔ خلا بازوں نے سورج گرہن کے دوران مکمل تاریک چاند، مریخ اور دیگر سیاروں کی قطار بھی دیکھی۔

اس مشن کے دوران خلا بازوں نے 2 لاکھ 52 ہزار میل سے زائد کا فاصلہ طے کیا، اور چاند کے دو گڑھوں کو نام دیے: “Integrity” اور “Carole”۔

آرٹیمس 1 مشن نومبر 2022 میں بغیر انسانی سوار کے چاند پر گیا تھا، جبکہ آرٹیمس 3 مشن 2028 میں خلا بازوں کو چاند کے قطب جنوبی پر لے جائے گا، جہاں اب تک کسی انسان نے قدم نہیں رکھا۔

چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us