Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل، رپورٹ حکومت سندھ کے سپرد

کراچی (ویب ڈیسک): گل پلازہ میں 17 جنوری 2026 کو لگنے والی آگ کے نتیجے میں 73 سے زائد شہری جاں بحق ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں اور رپورٹ سیکریٹری قانون کے حوالے کر دی گئی ہے۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ کمیشن کے ممبران نے محنت سے کام کیا، جبکہ میڈیا نے بھی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا۔ سیکریٹری قانون کے مطابق رپورٹ چیف سیکریٹری کو دی جائے گی اور اسے پبلک کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

سانحے میں جاں بحق افراد میں 6 کی لاشیں سلامت ملیں جبکہ دیگر کی باقیات برآمد ہوئیں۔ سندھ حکومت نے 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا قیام نوٹیفائی کیا اور 14 فروری کو کمیشن نے گل پلازہ کا دورہ کیا۔

تحقیقات میں متاثرین، امدادی اداروں، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، ایدھی، چھیپا، کے الیکٹرک، سوئی گیس، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ایم سی، پولیس، صحافیوں اور عینی شاہدین کے بیانات شامل کیے گئے۔ مزید جرح میں تکنیکی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان کو بھی شامل کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *