Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

بلوچستان: قومی کفایت شعاری پر اتفاق، مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے بند ہونگی،نوٹیفکیشن جاری

تاجر تنظیموں اور حکومت بلوچستان کے مابین قومی کفایت شعاری اقدامات پر اتفاق کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات
حکومت بلوچستان اور تاجر تنظیموں کے مابین قومی کفایت شعاری اقدامات پر مفاہمت کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار سے متعلق نظرِ ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات کے مطابق توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ سینٹرز، عوامی پارکس اور تفریحی مقامات رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔

 

تاہم عوامی سہولت کے پیش نظر فارمیسیاں، ہوم ڈیلیوری سروسز اور تندور اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بینکوئٹ ہالز، ریستورانز اور دیگر تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی جبکہ کوئٹہ شہر کے لیے یہ وقت رات 11 بجے مقرر کیا گیا ہے محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکام کے مطابق یہ اقدامات قومی سطح پر کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں جن کا مقصد توانائی کے استعمال میں توازن اور عوامی وسائل کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *