Banner

آشیانہ قائد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کرنل (ر) اشفاق احمد کا فلاحی اقدامات کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاھور نمائندہ خصوصی سے

آشیانہ قائد ویلفئر سوسائٹی کے چیئرمین کرنل ر اشفاق احمد نے آج اپنے اخباری بیان میں آشیانہ قائد کے مکینوں کی سہولت اور ضرورت کے اسباب مل جل کر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کرنل اشفاق احمد نے تمام اھالیان آشیانہ قائد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ میں کھول کنی عمل کا ادمی ہوں اور انشاءاللہ اشانہ قید کے 1793 کے لیے سہولت اور ضرورت کے اسباب مہیا کرنے میں اشرافیہ بستیوں کے برابر سہولتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ کرنل اشفاق احمد نے کہا کہ آج ہمیں مضبوط عہد باندھنا ہے کہ یہاں سے آگے ہر دن کو عملاً زینہ ء کمال بنانا ہے اور حاصل علم و ہنر سے اپنی بستی کو مثال بنانا ہے۔ ہم عنقریب ایک “مشنری روڈ میپ” پیش کریں گے جس کے تحت جمود کے بت کو توڑا جائے گا اور تمام اھالیان آشیانہ کی مشترکہ توانائیوں کو یک رنگی سمت میں ڈھالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ھدف منزل کی طرف بڑھنے کے لئے ہر مہینے کا ایک منفرد کاوشی تھیم بنایا جائے گا اور مسلسل پراگریس کو مانیٹر کیا جائے گا۔ اور اپنی مدد آپ اور ذوق و شوق سے کی گئی اس یک سالہ منصوبے کی کارکردگی کا اگلے سال جائزہ لیا جائے گا اور پھر نئے ھدف مقرر کئے جائیں گے۔ کرنل اشفاق احمد نے کہا کہ اس پروگرام پر عمل پیرا ہونے پر کامیابی ہم سے چنداں دور نہیں ہو گی اور اھالیان آشیانہ کی زندگیوں میں بڑھوتریاں محض خواب نہیں رہ جائیں گے ان شاء اللّٰہ۔ آشیانہ قائد ویلفئر سوسائٹی کے تمام عہدیداران سے ملاقات ہو گی ۔ اور آشیانہ قائد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر منشا قاضی ، جنرل سیکرٹری خالد گل، ممتاز ماھر تعلیم خاتون ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محترمہ ساجدہ احمد ، نائب صدر ڈاکٹر صوفیہ ملک ، رانا معظم ، سینیئر نائب صدر سید احمد رضا گیلانی، کاشی بٹ، سیکرٹری اطلاعات سلیم شہزاد ، چوہدری محمد طیب ، سلیم چوھدری ، یاسر قاضی اور تمام آشیانہ قائد کے مکینوں نے کرنل اشفاق احمد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے اور ان کے مثبت منصوبہ ساز ذہن کے بطن میں اشیانہ قائد کی بہبود و فلاح کے جو منصوبے جنم لے رہے ہیں اس کو آشیانہ قائد کے مکینوں کے لیئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

آشیانہ قائد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین کرنل (ر) اشفاق احمد کا فلاحی اقدامات کا اعلان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us