Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

پاکستان عالمی سفارتکاری میں ذمہ دار کردار ادا کر رہا ہے،سید امان شاہ

پاکستان عالمی سفارتکاری میں ذمہ دار کردار ادا کر رہا ہے،سید امان شاہ
عالمی سطح پر مثبت سفارتی پیش رفت کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہیں۔ صوبائی کنوینئر
توانائی میں خود انحصاری وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت مؤثر اقدامات کرے۔ عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ/کراچی (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ عالمی منظرنامے میں ایک اہم، متحرک اور ذمہ دار سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، اور ملک کی خارجہ پالیسی خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سنجیدہ اور متوازن سفارتکاری کے باعث عالمی سطح پر اس کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کو پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل، مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو ترجیح دی ہے، اور یہی پالیسی آج بھی اس کی خارجہ حکمت عملی کا بنیادی ستون ہے۔پاکستان نہ صرف اپنے ہمسایہ ممالک بلکہ عالمی برادری کے ساتھ بھی مثبت اور مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ سید امان شاہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے اور پاکستان کا عالمی وقار بھی بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان مؤثر ہم آہنگی نے ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان عالمی سطح پر مثبت سفارتی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، تاہم دوسری جانب ملک کو معاشی چیلنجز، خصوصاً توانائی کے شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی جا رہی، جس کے باعث عوام شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور مؤثر کمی کے لیے اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو توانائی کے متبادل ذرائع، جیسے قابل تجدید توانائی، پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خود انحصاری کی پالیسی اپنانی چاہیے تاکہ درآمدی انحصار کم ہو اور معیشت کو استحکام حاصل ہو۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں پاکستان کی قیادت نے دانشمندانہ فیصلے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کی سفارتی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *