Banner

ایس ایچ او سول لائن کو بھیجتے ہیں شاہد رند کو لے آئیں ، عدالت کا حکم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ میں شاہد رند کی بطور میڈیا اسسٹنٹ تقرری کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ، شاہد رند کی عدم حاضری پر کورٹ برہم ،
کیا خیال ہے ایس ایچ او سول لائن کو بھیجتے ہیں وہ خود شاہد رند کو لے آئے ، چیف جسٹس کامران ملاخیل کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ
تفصیلات کے مطابق شاہد رند کی بطور اسسٹنٹ میڈیا کنسلٹنٹ تقرری کو آئینی درخواست کے ذریعے ایڈووکیٹ صادق خلجی نے چیلنج کیا ہے جس کی آج بلوچستان ہائی کورٹ کے کورٹ ون میں چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل ڈبل بینچ میں سماعت ہوئی۔جہاں ہائیکورٹ نے شاہد حمید رند کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہاتھا جس پر شاہد رند پیش نہ ہوئے جس پر چیف جسٹس کامران خان ملاخیل برہم ہوگئے اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ کیا خیال ہے ایس ایچ او سول لائن کو کہیں وہ خود شاہد رند کو کورٹ لیکر آئے جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شئے حق نے کہا کہ شاہد رند بیمار ہیں ۔اس دوران چیف جسٹس کامران ملاخیل پٹیشنر اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مابین کیس سے متعلق مکالمہ بھی ہوا ۔ پٹینشنر نے کہا کہ جب ہم نے ترجمان کے طور پر شاہد رند کی تقرری چیلنج کی تو حکومت نے نام بدل کر انہیں اسسٹنٹ میڈیا کنسلٹنٹ رکھا۔ یہ غیر آئینی ہے۔
بعد ازاں چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ شاہد رند کو آئندہ سماعت پر کورٹ پیش کیا جائے۔ سماعت ماہ مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

ایس ایچ او سول لائن کو بھیجتے ہیں شاہد رند کو لے آئیں ، عدالت کا حکم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us