Banner

امریکا و ایران کے وفود مذاکرات کیلئے چند روز میں دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں: رائٹرز

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں منعقد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود رواں ہفتے یا آئندہ چند روز میں مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور اس ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، جبکہ یہ ملاقات جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات میں ثالثی کے کردار پر پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو اہم ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے مثبت اور مدبرانہ کردار ادا کیا، جس سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار سفارتی روابط میں پیش رفت کی امید پیدا ہوئی ہے۔

امریکا و ایران کے وفود مذاکرات کیلئے چند روز میں دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں: رائٹرز

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us