Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبل

’پاکستان پریشان نہ ہو‘، سعودی ولی عہد کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت بطور ڈپازٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس حوالے سے خصوصی پیغام میں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں کسی کمی یا دباؤ کے باعث پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک دوست خلیجی ملک پاکستان کے ذخائر سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی رقم واپس لے رہا ہے، جس سے ممکنہ مالی خلا پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔

اس صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں مساوی رقم بطور ڈپازٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملکی ذخائر کو مستحکم رکھا جا سکے۔

حکام نے اس پیش رفت کو سعودی قیادت کا غیر معمولی اور اعتماد پر مبنی اقدام قرار دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس پہلے ہی سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں، جبکہ اس نئی پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *