Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

جامعات کو بھرتیوں کی فیکٹری نہیں بلکہ تحقیق کا مرکز بنائیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیمپس کی کارکردگی، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں یونیورسٹی میں تدریسی اور ضروری انتظامی اسٹاف کی بھرتی کے لیے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمیٹی ضروری اسٹاف کا تعین کرتے ہوئے بھرتی، وسائل کی فراہمی اور ادارہ جاتی بہتری سے متعلق جامع سفارشات پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری بھرتیوں سے ہر صورت گریز کیا جائے اور معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعات کو محض بھرتیوں کی فیکٹری کے بجائے علم، تحقیق اور جدت کے مراکز میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کو فروغ دے کر مقامی زبانوں میں مؤثر چیٹ بوٹس تیار کیے جائیں، جبکہ جامعات کے وسائل کو طلبہ کے داخلوں اور ادارہ جاتی کارکردگی سے مشروط کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجگور کیمپس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل سہولیات میں بہتری لائی جائے، جبکہ تحقیق کو صنعت اور مقامی معیشت سے جوڑنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران ڈاکٹر سعادت بلوچ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *