Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ( خ ن )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری اقدامات سے متعلق صوبائی حکومت کی اتحادی اور پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کا اہم مشاورتی اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں موجودہ ملکی و عالمی صورتحال کے تناظر میں بلوچستان کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا وزیر اعلی بلوچستان نے اجلاس میں اتحادی و پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے وفاقی حکومت کی رہنمائی میں صوبے میں کفایت شعاری اقدامات کے عملی نفاذ پر جامع مشاورت کی اور اعتماد میں لیا اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے صوبے میں مثر اور مربوط اقدامات پر مکمل اتفاق کیا وزیر اعلی نے پیٹرولیم مصنوعات اور دستیاب وسائل کے دانشمندانہ استعمال، غیر ضروری اخراجات میں کمی، اور عوامی وسائل کے تحفظ پر خصوصی زور دیا اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں نے بدلتی ہوئی صورتحال میں بروقت اور مثر فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ مشاورت کے ذریعے درپیش چیلنجز سے نمٹنے، صوبے میں معاشی استحکام اور غریب طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مثبت اور قابل عمل اقدامات پر اتفاق ہوا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام جماعتوں کا اتفاقِ رائے موجودہ صورتحال پر سنجیدگی اور مشترکہ ذمہ داری کا واضح مظہر ہے انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بلوچستان میں صوبائی سطح پر بھی قابل عمل اور مثر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے عالمی و خطے کے موجودہ حالات میں مہنگائی کے طوفان کے دوران غریب طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات تجویز کئے جاررہے ہیں جس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر محمد صادق عمرانی، میر ظہور بلیدی، پاکستان مسلم لیگ کے میر شعیب نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو، میر برکت رند، بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر میر عبدالمجید بادینی، ویڈیو لنک پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن میر جہانزیب مینگل، مولانا ہدایت الرحمن شریک ہوئے اعلی حکام میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، اور سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سید فیصل آغا نے اجلاس میں شرکت کی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اقدامات کو شفافیت، ذمہ داری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی شکل دے گی تاکہ معاشی استحکام اور عام عوام خصوصا غریب طبقات کی بھلائی اور عملی ریلیف یقینی بنائی جا سکے،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *