Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

نوکنڈی: ضلع چاغی کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، محمد صادق سنجرانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور رکن صوبائی اسمبلی چاغی، محمد صادق سنجرانی نے نوکنڈی بازار اور بائی پاس کا اچانک دورہ کیا اور دکانداروں سمیت عام عوام سے براہِ راست ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے عوام نے جس بھرپور اعتماد کے ساتھ انہیں کامیاب کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے نوکنڈی کو ایک مثالی، صاف ستھرا اور جدید سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جلد ہی عوامی مشاورت سے شہر کے لیے ایک جامع ‘ماسٹر پلان’ پر کام شروع کیا جائے گا۔محمد صادق سنجرانی نے ٹرانسپورٹرز اور عوام کی سہولت کے لیے نوکنڈی بائی پاس منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس اہم پراجیکٹ کے لیے صوبائی حکومت سے 36 کروڑ روپے کی منظوری لی جائے گی تاکہ ٹریفک کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں۔ نادرا سے بلاک شدہ شناختی کارڈز کے سنگین مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی دارالحکومت سے ایک خصوصی ٹیم جلد چاغی کا دورہ کرے گی تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوکنڈی ان کا آبائی علاقہ ہے اور یہاں تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی ان کے وژن کا حصہ ہے۔ عوامی حلقوں نے ایم پی اے چاغی کی جانب سے خود عوام کے درمیان آکر مسائل سننے کے اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *