Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالوزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکت

ارتھ آور پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنیاں بند

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کے پیغام کے ساتھ ارتھ آور منایا گیا، جس میں شہریوں اور اداروں نے بھرپور شرکت کی۔

ملک بھر میں رات 8:30 سے 9:30 بجے تک غیر ضروری روشنیاں بند رکھی گئیں، جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں اہم سرکاری و نجی عمارات کی لائٹس بھی بجھا دی گئیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم آفس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی روشنیاں بند رہیں، جبکہ لاہور میں واپڈا ہاؤس اور پنجاب اسمبلی، اور کراچی میں موہاٹا پیلس پر بھی علامتی طور پر لائٹس بند کی گئیں۔

ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی مختلف اداروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ لاہور میں جاری پی ایس ایل میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس چند منٹ کے لیے بند کر کے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

ارتھ آور کا آغاز 2007 میں ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر (WWF) نے کیا تھا اور آج یہ مہم 190 سے زائد ممالک میں منائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *