Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں دو افسوسناک واقعات، دھماکہ اور مسلح حملہ، مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلا واقعہ ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں پیش آیا، جہاں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ایف سی کے جوان پوست کی فصل تلف کرنے کے آپریشن کے بعد واپس دکی آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جبکہ شہید اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

دوسرا واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے نادرا کے ریٹائرڈ ملازم غلام سرور کے گھر پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں غلام سرور کی اہلیہ اور دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی عدنان ولد غلام سرور کو کراچی منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں و ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *