Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںبلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

سرکاری اداروں کیلئے ڈیجیٹل نظام اپناناناگزیر ہو چکا ہے ،عسکر خان

سرکاری اداروں کیلئے ڈیجیٹل نظام اپناناناگزیر ہو چکا ہے ،عسکر خان
کوئٹہ ( ) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان کی صدارت میں ای۔فائلنگ سسٹم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ اطلاعات کے تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان نے کہا کہ موجودہ دور میں سرکاری اداروں کے لیے ڈیجیٹل نظام اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ہزا میں ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ے۔ انہوں نے ای۔فائلنگ سسٹم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے دفتری امور کو مو¿ثر، شفاف اور تیز بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس نظام کو باقاعدہ طور پر ڈاکیومنٹ سسٹم کے تحت شروع کیا جائے تاکہ تمام فائلیں اور دفتری کارروائیاں منظم اور محفوظ طریقے سے انجام دی جا سکیں۔ڈی جی پی آر نے کہا کہ ای۔فائلنگ سسٹم کے نفاذ سے نہ صرف سرکاری امور میں جدت آئے گی بلکہ ملازمین کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور عوام کو خدمات کی فراہمی کا عمل مزید بہتر اور تیز ہو سکے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ای۔فائلنگ سسٹم کے موثر نفاذ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ اور عملے کو اس جدید نظام سے متعلق تربیت بھی فراہم کی جائے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ ڈیلوری یونٹCMDU کے محمد داور نے بریفنگ میں بتایا کہ ای۔فائلنگ سسٹم کے نفاذ سے سرکاری امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا، فائلوں کی بروقت ترسیل ممکن ہوگی اور دفتری امور میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس نظام کے ذریعے ریکارڈ کی محفوظ ڈیجیٹل شکل میں دستیابی ممکن ہوگی جس سے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ای۔فائلنگ سسٹم کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا تاکہ محکمہ اطلاعات میں دفتری امور کو جدید اور مو¿ثر خطوط پر استوار کیا جا سکے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *