Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، سمری صدرِ مملکت کو ارسال

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، سمری صدرِ مملکت کو ارسال
وزیراعظم نے ملاقات میں نہال ہاشمی کو مبارک باددی، کراچی سے تعلق رہنے والے لیگی رہنما کا پارٹی سے دیرینہ تعلق ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نہال ہاشمی کی ملاقات بھی ہوئی جس میں انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار و دیگر بھی موجود تھے۔

نہال ہاشمی نوے کی دہائی میں اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون انصاف بھی رہے جب کہ 2012ء میں وہ مسلم لیگ ن کراچی کے صدر بھی رہے۔ بعد ازاں 2014ء میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری بھی بنایا گیا۔

لیگی رہنما نہال ہاشمی 2015ء میں ن لیگ کی پنجاب سے نشست پر سینیٹ کے امیدوار بھی منتخب ہوئے تھے، اور اب انہیں سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس وقت سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری ہیں، جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

سیاسی اور میڈیا کے حلقوں میں گزشتہ دنوں سے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبریں گردش میں تھیں، تاہم اب اس حوالے سے واضح پیش رفت سامنے آ چکی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *