Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

احمد خان اچکزئی کی ایرانی سفارت خانہ آمد، سپریم لیڈر کے لیے فاتحہ خوانی

احمد خان اچکزئی کی ایرانی سفارت خانہ آمد، سپریم لیڈر کے لیے فاتحہ خوانی
احمد خان اچکزئی کا سفیرِ ایران سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کا اظہار۔
پشتون بیلٹ کی معروف شخصیت احمد خان اچکزئی کا دورہ سفارت خانہ، تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی درج۔
اسلام آباد (رنزوریار سے)پشتون بیلٹ کی معروف شخصیت، غبیزئی قوم کے سربراہ اور باخبر مشاہد احمد خان اچکزئی نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ احمد خان اچکزئی نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں اپنی اور اپنی قوم کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بعد میں، انہوں نے سفارت خانے میں موجود کتابِ تاثرات میں اپنے قلم سے ہمدردی اور عقیدت پر مبنی کلمات بھی درج کیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *