Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسر

عدالت نے نجی میڈیکل یونیورسٹی کو زائد فیس وصولی سے روک دیا

عدالت نے نجی میڈیکل یونیورسٹی کو زائد فیس وصولی سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیسوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیسوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی یونیورسٹی آف لاہور کو زائد فیس وصولی سے روک دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کی جانب سے طلبا سے زائد فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس خالد اسحاق نے درخواستگزار شہریار کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے یونیورسٹی آف لاہور کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی مقرر کردہ سالانہ 18 لاکھ روپے فیس سے زائد رقم وصول کرنے سے روک دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی آف لاہور طلبا سے 23 لاکھ 27 ہزار روپے سالانہ فیس وصول کر رہی ہے، جبکہ پی ایم ڈی سی نے سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ یونیورسٹی کو زائد فیس وصول کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے پی ایم ڈی سی کو بھی ہدایت جاری کی کہ دیگر نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں فیس سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ حافظ اسرار الحق نے دلائل پیش کیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *