Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

قائدِ جمعیت کے خلاف بازاری زبان، حکومتی وزراء نے اپنی تربیت دکھا دی، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر رہنماؤں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء اور درباری ٹولہ کی جانب سے قائدِ جمعیت کے خلاف بازاری زبان کے استعمال اور بے بنیاد الزام تراشیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء نے قائدِ جمعیت کے خلاف بازاری زبان استعمال کرکے اپنی سیاسی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ جو نااہل وزراء حکومتی امور چلانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں وہ اپنی ناکامیوں اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے غیر سنجیدہ بیانات سیاسی بڑھکوں اور الزام تراشیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو پہلے اپنے ملک کے داخلی حالات امن و امان اور انتظامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے اس کے بجائے وہ ایران امریکہ جنگ بندی جیسے بین الاقوامی معاملات میں کردار ادا کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔ جو وزیر اپنے ملک کے حالات پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہ کر سکے اسے عالمی سطح کے پیچیدہ معاملات میں کردار ادا کرنے کے دعوے زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف کی بلوچستان سے متعلق سابقہ بڑھکیں اور دعوے بھی عوام کے سامنے ہیں۔ ایک وقت تھا جب بلوچستان میں دہشت گردی کو ایک ایس ایچ او کے ذریعے کنٹرول کرنے کے دعوے کیے جا رہے تھے لیکن آج حالات یہ ہیں کہ اپنے ہی بیانات اور دعوؤں کا دفاع کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ محض بلند بانگ دعوؤں نمائشی بیانات اور سیاسی شعبدہ بازی سے نہ امن قائم ہوتا ہے اور نہ ہی ریاستی رٹ بحال ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ داخلہ کوئی نمائشی عہدہ نہیں بلکہ ایک انتہائی حساس قومی ذمہ داری ہے جس کے لیے سنجیدگی تدبر انتظامی بصیرت اور عملی صلاحیت درکار ہوتی ہے۔ وزیر موصوف کو عالمی سیاست میں کردار ادا کرنے کے خواب دیکھنے کے بجائے پہلے اپنے ملک کے داخلی بحرانوں بدامنی اور عوام کو درپیش مسائل کا جواب دینا چاہیے۔ سیاست محض بیانات دعوؤں اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے کا نام نہیں بلکہ یہ عوام کے سامنے جواب دہی اور عملی کارکردگی کا تقاضا کرتی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *