Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زور

دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تباہی اور اسلحے کی برآمدگی اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تباہی اور اسلحے سمیت دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے۔ بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے قومی عزم کی عکاس ہیں۔ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابل قدر ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *