Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیمیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئی

پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 30 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری، اسکول مالک حراست میں، واقعے کی تحقیقات شروع

پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچوں اور دو خواتین اساتذہ سمیت 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے سے متعدد طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ریسپانس گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

زخمی بچوں اور اساتذہ کو ملبے سے نکال کر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق ابتدا میں 17 بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

نصیراللہ بابر میموریل اسپتال میں بھی ایک بچے کی لاش اور 33 زخمی بچوں کو منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ بعد ازاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

پاک فوج اور ریسکیو اداروں کا امدادی آپریشن

حادثے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے دیگر ریسکیو اور امدادی اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اہلکار ملبے میں دبے بچوں اور اسکول کے دیگر عملے کو نکال کر اسپتال منتقل کرتے رہے۔

ریسکیو ٹیموں کو اسکول تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، کیونکہ عمارت تنگ گلیوں میں واقع تھی۔ حکام کے مطابق اسکول میں تقریباً 110 بچے زیر تعلیم تھے۔

اسکول مالک حراست میں، مقدمہ درج کرنے کا اعلان

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اسکول کی چھتیں خستہ حالت میں بنائی گئی تھیں اور واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

وزیراعظم اور گورنر کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی واقعے کو انتہائی دردناک سانحہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو کارروائیاں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *