Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

آئین کی بالادستی سے پارلیمنٹ کا وقار اور جمہوریت مضبوط ہوگی، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی صوباٸی امیر خیبرپختونخوا مولانا قاضی گل الرحمن نکیال صوباٸی امیر بلوچستان مولاناقاری مہراللہ صوباٸی امیر مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی صوباٸی امیر پنجاب مولانا ثناءاللہ فاروقی صوباٸی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ناٸب امیرمولاناعبدالوہاب ڈھیر مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے آئینی و سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے مذکرات کی میز پر مساٸل کا حل نکالیے۔ اب بھی پانی سے گزر نہیں چکاہے۔ ملک مزید آئینی، سیاسی اور معاشی بحران کے متحمل نہیں۔ آٸین کی بالادستی میں پارلیمنٹ کی وقار اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن بار بار کے تلخ تجربات کو نہ دہرایا جاٸے انہوں نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ ملک میں مضبوط آئین اور جمہوریت دیکھنا نہیں چاہتے ہیں آئے دن ملک میں نئی نٸی تماشوں سے ملک کو تماشہ گاہ بنایا غیر آئینی اقدامات سے ملک کی اساس کو کمزور کیاجارہا ہے جو قوم وملک کی مفاد میں نہیں باہمی انتشار نے غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل سے ملک مزید دلدل میں پھنس جائینگی۔ چالیس سال سے ملکی سیاست پر آئین کی بالادستی کے بجائے عالمی قوتوں کی راج ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو امریت سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کے انتقامی سیاست اور انتشار نے پہنچایا ہے اور ان ہی سیاسی جماعتوں نے ہر بار غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کو سیاست میں مداخلت کے لئے راستہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کو معطل کرنا، گورنر راج ایمرجنسی کا نفاذ جیسے اقدامات سے مساٸل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ حکمران عوام کا جمہوری نظام سے مایوس کرکے دوسرے راستے پر مجبور کررہے ہیں غیر جمہوری رویوں نے ملک کو دو لخت کر دیا۔ جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اس نظام نے عملی طور پر ملک کو آٸینی بحران سےجمہوری اداروں کے وقار کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا جمہوری عمل اور اس سے جڑے نظام سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ غیرآٸینی اقدامات سے پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی اس وقت عملی طور پر مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں۔طاقتور کی لاٹھی اور جبر کا راج ہے۔ انصاف کی تمام راہیں مسدود ہو چکی ہیں۔ طاقت کے بل بوتے پر غیرآٸینی ایمرجنسی فیصلے ملک مکمل انارگی اور تباہی کی طرف چلا جائے گا۔حکمران کی ہٹ دھرمی، انانیت نے آج ملک کو تاریخ کے انتہائی نازک اور خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ ملک اس وقت جن سنگین معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں کی زد میں ہے، اس کی بنیادی وجہ حکومت کا غیر جمہوری رویہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *