Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

اسلام آباد پر چڑھائی قابل قبول نہیں، دہشت گردی پرخاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کسی صورت قابل قبول نہیں، دہشت گردی پر خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، پانی سر سے گزر چکا ہے اور اب فیصلے کا وقت ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کرکے ماضی کی تلخ یادیں تازہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کو دوبارہ تباہی کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا اور قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے میں خاموش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دس سال کے دوران خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لیے 800 ارب روپے فراہم کیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مذاکرات میں خلوص کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملک کو بار بار عدم استحکام اور تباہی کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی دوستی اور دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باب المندب کی صورتحال اور حوثیوں کی کارروائیوں کو قابل مذمت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ معاملات امن اور خوش اسلوبی سے حل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے اور رواں سال 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کی توقع ہے۔ وزیراعظم کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے ثالثی کا کردار خلوص کے ساتھ جاری رکھے گا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی ان کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *