Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےکوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستے

کوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی

کوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی، بغیر اجازت سوشل میڈیا پر محکمانہ مواد شیئر کرنے سے بھی روک دیا گیا
کوئٹہ() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور بغیر اجازت سوشل میڈیا پر محکمانہ مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمانہ خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر معلومات صرف پی آر او برانچ کے ذریعے جاری کی جائیں، جبکہ میڈیا اداروں کو براہ راست انٹرویوز، بیانات یا سرکاری معلومات فراہم کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق بارہا ہدایات کے باوجود بعض پولیس افسران و اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس کی سرکاری کارکردگی، آپریشنل اپ ڈیٹس اور محکمانہ مواد شیئر کررہے ہیں، جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ کسی بھی افسر یا اہلکار کو ڈی آئی جی کوئٹہ کے پی آر او کے ذریعے پیشگی منظوری کے بغیر ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی یا سرکاری تصاویر، ویڈیوز اور محکمانہ معلومات شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں، آپریشنز یا محکمانہ امور سے متعلق ایسا کوئی بھی مواد جو کوئٹہ پولیس کے وقار، نظم و ضبط یا مورال پر اثرانداز ہوسکتا ہو، اس کی اطلاع فوری طور پر پی آر او برانچ کو دی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *