Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

۔چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دائر آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو قومی شاہراہوں بالخصوص N-25 اور N-50 پر مسافروں کی سہولت، شجرکاری اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔سماعت کے دوران عدالت کے حکم مورخہ 09 اپریل 2026 کی تعمیل میں این ایچ اے بلوچستان کے ممبر (ویسٹ زون) بشارت حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین این ایچ اے کا حال ہی میں تبادلہ ہوچکا ہے اور اس وقت چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔ انہوں نے N-50 اور N-25 پر جاری ترقیاتی کاموں کی فزیکل پیشرفت سمیت عدالت کی جانب سے مختلف تاریخوں میں جاری کیے گئے احکامات اور ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔دورانِ سماعت عدالت نے مشاہدہ کیا کہ دونوں مجوزہ ریسٹ ایریاز کے درمیان خاصا طویل فاصلہ موجود ہے، جس کے باعث قومی شاہراہوں پر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شاہراہوں کے ساتھ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل نصب کیے جائیں تاکہ سڑک کے دونوں اطراف شجرکاری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں اور مقامی آبادی کے لیے پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی دستیاب ہوسکے۔عدالت نے مزید ہدایت کی کہ مناسب مقامات پر مسافروں کے آرام اور نماز کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے اور ان تمام سہولیات کو ایسے انداز میں فراہم کیا جائے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات اور بالخصوص دور دراز علاقوں کے رہائشی بھی ان سے مستفید ہوسکیں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ جہاں جہاں مذکورہ منصوبہ جاری ہے وہاں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب، پینے کے پانی کی سہولیات اور شجرکاری کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایک مناسب، جامع اور قابلِ عمل پالیسی گائیڈ لائن بھی مرتب کی جائے، تاکہ مجوزہ ٹیوب ویلز اور ریسٹ ایریاز سے ملحقہ اراضی کو مناسب شرائط کے تحت کرائے یا لیز پر دینے سمیت مسافروں کی ضروریات کے مطابق چھوٹے کاروباری مراکز اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔عدالت نے قرار دیا کہ قومی شاہراہوں پر مذکورہ بنیادی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ علاقے کے عوام، بالخصوص پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کی ضروریات بھی پوری ہوسکیں گی۔عدالت نے حکم دیا کہ فیصلے کی نقل ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور این ایچ اے کے وکیل کے دفاتر کے ذریعے متعلقہ حکام کو معلومات اور عملدرآمد کے لیے ارسال کی جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے 23 نومبر 2026 کی تاریخ مقرر کردی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *