Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم

صحبت پور(بیوروچیف شاہد گولہ)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ شہر کے مرکزی بس اڈے کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بس اڈے کے چاروں اطراف کا باریک بینی سے معائنہ کیا، مسافروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور وہاں موجود صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران چیف میونسپل آفیسر عابد لطیف راجپوت اور دیگر متعلقہ افسران نے چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کو بس اڈے کے امور، بنیادی ڈھانچے اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام عوامی مقامات بالخصوص بس اڈوں پر مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمے داری ہے، اور تمام افسران اپنی فیلڈ ورک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ معائنے کے دوران بس اڈے کے اندر اور اطراف میں قائم ناجائز تجاوزات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین فیاض محمود شیخ نے فوری طور پر انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران کو طلب کر لیا۔ انہوں نے افسران سے بازپرس کی اور سخت ہدایت جاری کی، بس اڈے اور اس کے راستوں پر تجاوزات کسی صورت قبول نہیں، اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ عام مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انکروچمنٹ عملہ فوری طور پر کارروائی کرے اور تمام تجاوزات کا صفایا کر کے رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور کو ایک صاف ستھرا اور ماڈل شہر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *