Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رندقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

مند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

مند(نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی رہنما میر فدا حکیم رند نے مند ردیگ بارڈر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا، امن و امان کو سبوتاڑ کرنا اور بلوچ عوام کے روزگار کے مواقع کو متاثر کرنا ہے۔اپنے ایک بیان میں میر فدا حکیم رند نے کہا کہ بلوچ عوام صدیوں سے محنت مزدوری اور تجارت کے ذریعے اپنے خاندانوں کا گزر بسر کرتے آ رہے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا روزگار بھی بارڈر سے وابستہ ہے، مگر دہشت گرد عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچ عوام محنت کرکے باعزت روزگار حاصل کریں اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف علاقے میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں بلکہ وہ بلوچ قوم کو ترقی یافتہ، تعلیم یافتہ اور خوشحال دیکھنا بھی نہیں چاہتے۔ ایسے عناصر بیرونی آقاو¿ں اور ملک دشمن قوتوں کی ایمائ پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں ترقی اور معاشی سرگرمیوں کا راستہ روکا جا سکے۔میر فدا حکیم رند نے کہا کہ مند ردیگ بارڈر سمیت پورے مکران کے عوام امن، روزگار اور ترقی چاہتے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف متحد ہو کر پرامن اور ترقی پسند بلوچستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز اور مقامی عوام کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مند ردیگ بارڈر پر پیش آنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سرحدی علاقوں میں عوام کے جان و مال اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *