Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

اشرف خان کی کمپنی پریمیئم ایم کیپیٹل کے زیر اہتمام دبئی میں کینوس ٹاور کی شاندار لانچنگ

دبئی : معروف کاروباری شخصیت اور پریمیئم ایم کیپیٹل کے اونر اشرف خان کے زیر اہتمام دبئی میں لاہور کے جدید رئیل اسٹیٹ منصوبے کینوس ٹاور کی لانچنگ اور انسٹالمنٹ بریفنگ کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دبئی کی معروف کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض انصر اکرم نے انجام دیے۔ تقریب کے مرکزی سیشن میں اشرف خان نے کینوس ٹاور کے منصوبے، اس کے محلِ وقوع، تعمیراتی تصور، رہائشی و کمرشل مواقع اور انسٹالمنٹ پلان کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اشرف خان نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں جدید رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے متعارف کرانا اور انہیں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کینوس ٹاور کی خصوصیات اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
کینوس ٹاور الکبیر ڈاؤن ٹاؤن، مین رائیونڈ روڈ لاہور میں جدید ہائی رائز منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں رہائشی اور کمرشل اسپیسز کے ساتھ جدید طرزِ زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
تقریب کے دوران کینوس ٹاور کی جانب سے نمایاں شخصیات کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ نثار خٹک، سردار جاوید یعقوب اور جناب فاروقی کو خصوصی اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔
شرکاء نے کینوس ٹاور کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کے انسٹالمنٹ پلان، رہائشی و کمرشل مواقع اور دیگر خصوصیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تقریب خوشگوار اور پروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *