Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

تعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑ

​قلعہ سیف اللہ (کلیم اللہ۔خان کاکڑ) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع قلعہ سیف اللہ کا ایک انتہائی اہم، پرجوش اور مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تعمیراتی شعبے کو مزید فعال بنانے، کنٹریکٹرز کے دیرینہ مسائل کے فوری حل اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے متفقہ طور پر نئی کابینہ کا شاندار اعلان کر دیا گیا۔ شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں کنٹریکٹرز اور تعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ، ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ ترین شفافیت اور باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جسے بھرپور طریقے سے نبھایا جائے گا۔
​اجلاس کے دوران باقاعدہ منظوری کے بعد جن عہدیداران کا اعلان کیا گیا ان کے نام درج ذیل ہیں:
​صدر: حاجی عبدالمالک کاکڑ
​سینئر نائب صدر: عبدالکریم بابو
​نائب صدر: نقیب افغان مل
​جنرل سیکریٹری: محمد اسحاق کاکڑ
​ڈپٹی جنرل سیکریٹری: جمالدین ٹھیکدار
​فائنانس سیکریٹری: کلیم اللہ کاکڑ
​انفارمیشن سیکریٹری: عثمان جوگیزئی
​پریس سیکریٹری: ثناء اللہ موسیٰ زئی
​آفس سیکریٹری: کلیم اللہ مہترزئی
​اجلاس کے دوران ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ 3 اکتوبر کو کوئٹہ میں صوبائی، ڈویژنل اور تمام اضلاع کی مشترکہ شاندار حلف برداری تقریب منعقد ہوگی، جس میں ضلع قلعہ سیف اللہ سے تمام ٹھیکدار حضرات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔
​نومنتخب قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے تمام کنٹریکٹرز صوبائی صدر عبدالسلام لانگو اور جنرل سیکریٹری ملک مجیب مہترزئی کی جرأت مندانہ اور متحرک قیادت میں پوری طرح متحد و منظم ہو کر تعمیراتی برادری کے حقوق کے لیے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابی کے لیے پرخلوص دعائیں کی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *