Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئیمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئی

بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرانا قابلِ تحسین ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد قومی شاہراہ پر عوام کی آمدورفت متاثر کرنے، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی کوشش کررہے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت ردعمل قابلِ تحسین ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال سمیت قومی شاہراہوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *