Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینی

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری

کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 آج منعقد ہوگا، جس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شرکت کریں گے۔

امتحان صبح 10 بجے شروع ہوگا جبکہ امیدواروں کے لیے رپورٹنگ کا وقت صبح ساڑھے 6 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔

حکام کے مطابق امیدواروں کو امتحانی مرکز میں موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ڈیجیٹل ڈیوائس ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امتحان مکمل ہونے سے قبل مرکز چھوڑنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

امتحان ختم ہونے کے بعد امیدوار سوالیہ پرچہ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے اور اسے نگران عملے کے حوالے کرنا ہوگا، بصورت دیگر نتیجہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے اہم تبدیلی کرتے ہوئے جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کردی گئی ہے۔ جیوینائل کارڈ نہ ہونے کی صورت میں بھی امیدوار امتحان میں شرکت کرسکیں گے، تاہم شناخت کے لیے اصل مارک شیٹ کی جانچ کی جائے گی۔

حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر امتحانی مراکز پہنچیں اور امتحانی ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *